0
Wednesday 8 May 2013 01:06

الطاف حسین نے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے راولپنڈی میں جاری جلسہ منسوخ کر دیا

الطاف حسین نے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے راولپنڈی میں جاری جلسہ منسوخ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کہا ہے کہ قوم عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرے۔ ایم کیو ایم کے نے لاہور میں لفٹر سے گر کر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے زخمی ہونے پر راولپنڈی میں ایم کیو ایم کا انتخابی جلسہ منسوخ کر دیا، الطاف حسین نے انتخابی جلسہ سے پندرہ منٹ ٹیلی فونک خطاب کیا اور اس دوران پندرہ منٹ عمران خان کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا اور قوم سے ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی، جس کے بعد جلسہ منسوخ کر دیا گیا۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے ساتھ پیش آنے والے سانحہ کے بعد مزید کچھ نہیں کہہ سکتے۔
بعد ازاں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں شفقت محمود اور ڈاکٹر عارف علوی سے فون پر گفتگو کی اور ان سے تحریک انصاف کے سربراہ عمر ان خان کی خیریت دریافت کی۔ الطاف حسین نے کہا کہ اس دلخراش اور افسوسناک حادثے پر میں تحریک انصاف کے ایک ایک رہنماء، کارکن، ہمدرد اور عمران خان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ قوم کے ہیرو اور قومی لیڈر عمران خان کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالٰی کے حضور دعا کریں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی عمران خان کو جلد از جلد صحت دے، تاکہ وہ دوبارہ اپنی جماعت کی رہنمائی اور قیادت کرنے کے لئے جلد از جلد میدان میں آسکیں۔ شفقت محمود نے اس موقع پر ہمدردی اور بھرپور یکجہتی کرنے الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 261715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش