0
Wednesday 19 May 2010 13:20

صدر مملکت سے جیمز جونز اور لیون پنیٹا کی ملاقات

صدر مملکت سے جیمز جونز اور لیون پنیٹا کی ملاقات
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیمز جونز اور سی آئی اے کے سربراہ ہ لیون پنیٹا نے ملاقات کی۔ایوان صدر میں ہونے والی اس ملاقات میں صدر مملکت کیساتھ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔اس کے علاہ امریکا میں گرفتار پاکستانی نژاد فیصل شہزاد کے معاملے پر تحقیقات اور امریکا میں قید دیگر پاکستانی طلبہ کے بارے مین بات ہوئی۔ملاقات میں پاکستانی طالبان اور شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے معاملے پر کسی غیر ملکی کی بات پر غور نہیں کیا جائے گا۔
جنگ نیوز کے مطابق امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جمیز جونز نے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔وزیراعظم یوسف رضا گیلانی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔زرائع کے مطابق ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات،دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دفاعی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے قبل وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قومی سلامتی کے امور پر صدر سے مشاورت کی۔
خبر کا کوڈ : 26175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش