QR CodeQR Code

ہندوستان جنگی جنون پیدا کر رہا ہے، ترابی

8 May 2013 11:04

اسلام ٹائمز: آزاد خطے میں یکجہتی کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ میرٹ کی بالادستی ہو، عدل و انصاف ہو۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کے خلاف جنگی جنون پیدا کر رہا ہے۔ اس کے ذرائع ابلاغ پوری طاقت سے مہم جوئی کے لیے فضا تیار کر رہے ہیں اور ہماری قومی قیادت ہندوستان کا نام لینے سے شرماتی ہے۔ کشمیری قیادت کی طرف سے ملاقاتوں کے باوجود انتخابی سرگرمیوں میں مسئلہ کشمیر کو زیربحث نہ لانا باعث تشویش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ضلع باغ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزاد خطے میں وزراء نے میرٹ کو پامال کر کے جیالوں اور متوالوں کو نوازنے کا سلسلہ بند نہ کیا تو پڑھے لکھے نوجوانوں میں احساس محرومی پیدا ہو گا۔ جس سے خطے کے حالات خراب ہوں گے۔

اںھوں نے کہا کہ حکومت بیس کیمپ میں افراتفری کے ماحول کو پیدا ہونے سے قبل میرٹ پر کام کرے عدل و انصاف پر مبنی سب کو حق دے۔ یکجہتی برقرار رکھنے کا یہی ایک طریقہ ہے۔ سورج مکھی کی طرح پارٹیاں بدلنے والے عوام کو کیا ریلیف دیں گے، لوٹ مار اور اقرباء پروری کا کلچر صرف جماعت اسلامی ختم کر سکتی ہے۔ یتیم بچوں کی کفالت، غریبوں کی مدد، صاف پانی کی سپلائی، میرٹ پر روزگار کی فراہمی یہ جماعت اسلامی کا ایجنڈا ہے۔


خبر کا کوڈ: 261761

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/261761/ہندوستان-جنگی-جنون-پیدا-کر-رہا-ہے-ترابی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org