QR CodeQR Code

شام پر اسرائیلی حملے ناقابل برداشت ہیں، ترک وزیراعظم

8 May 2013 12:50

اسلام ٹائمز:ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شام پر اسرائیلی فضائی حملے ناقابل برداشت ہیں اور کسی بھی قسم کا جواز اسرائیل کو یہ حق نہیں دیتا کہ وہ شام پر حملے کرے۔


اسلام ٹائمز۔ ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جانب سے شام پر فضائی حملے ناقابل برداشت ہیں۔ حکمران جماعت کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شام پر اسرائیلی فضائی حملے ناقابل برداشت ہیں اور کسی بھی قسم کا جواز اسرائیل کو یہ حق نہیں دیتا کہ وہ شام پر حملے کرے۔
واضح رہے کہ شام کی موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھا کر اسرائیل نے کئی دفعہ شام کو جارحیت کانشانہ بنایا ہے۔ اور وہاں پر عوام کے قتل عام کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کو بھی تباہ کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 261838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/261838/شام-پر-اسرائیلی-حملے-ناقابل-برداشت-ہیں-ترک-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org