QR CodeQR Code

انتخابی مہم پر تحفظات، اے این پی کا الیکشن کمیشن سے شکایت

8 May 2013 14:39

اسلام ٹائمز: الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں اے این پی نے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کرنے کے وعدے تاحال پورے نہیں کیے جا رہے اور ہمارے انتخابی دفاتر اور جلسوں پر حملے کرکے الیکشن لڑنے سے روکا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی نے انتخابی مہم پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کرآگاہ کیا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اے این پی کو مساوی مواقع نہیں دیے جا رہے۔

منگل کو ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں اے این پی نے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کرنے کے وعدے تاحال پورے نہیں کیے جا رہے اور ہمارے انتخابی دفاتر اور جلسوں پر حملے کرکے الیکشن لڑنے سے روکا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ رواں الیکشن کے دوران امیدواروں اور انتخابی جلسوں پر جو حملے ہورہے ہیں ان میں سب سے زیادہ نقصان اے این پی کے رہنماؤں اور انکے حامیوں کو پہنچا ہے۔


خبر کا کوڈ: 261879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/261879/انتخابی-مہم-پر-تحفظات-اے-این-پی-کا-الیکشن-کمیشن-سے-شکایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org