QR CodeQR Code

11 مئی کو ووٹ کے ذریعے ظالم کو رسوا اور مظلوم کی نصرت کرنی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

9 May 2013 00:00

اسلام ٹائمز: لاڑکانہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم نے ظلم و استحصال، وڈیرہ شاہی، بربریت اور دہشتگردی کیخلاف قیام کیا ہے اور خون کے آخری قطرے تک اس راہ میں فرنٹ لائن پر موجود رہینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا ہے کہ 11 مئی کو خیمہ کو ووٹ دے کر ظالم کو رسوا اور مظلوم کی نصرت کرنا ہے، یہ ووٹ شہداء کی امانت ہے، اسے ضائع نہیں کرنا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ کے جناح باغ میں جلسہ عام سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیدہ زینب (س) کی روش پر چلتے ہوئے طاغوتی نظام کے خلاف ہر محاذ پر قیام کریں گے، چاہے ہمیں ظاہری شکست ہی کیوں نہ ہو لیکن فتح ہمیشہ مثل کربلا ہمارا مقدر بنے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ظلم و استحصال، وڈیرہ شاہی، بربریت اور دہشت گردی کے خلاف قیام کیا ہے اور خون کے آخری قطرے تک اس راہ میں فرنٹ لائن پر موجود رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کی بقاء کے لئے ہم ہر قربانی پیش کریں گے، اس راہ میں ہم نے شہید عارف حسین الحسینی (رہ) اور شہید ڈاکٹر نقوی جیسے سپوت دیئے ہیں اور انشاءاللہ وطن دشمنوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 261969

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/261969/11-مئی-کو-ووٹ-کے-ذریعے-ظالم-رسوا-اور-مظلوم-کی-نصرت-کرنی-ہے-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org