0
Wednesday 8 May 2013 21:07

کون بنے گا وزیراعظم، مولانا نے ہنستے ہوئے اپنا نام لے ڈالا

نظریاتی اختلاف کے باوجود حادثے پر عمران خان سے ہمدردی ہے
کون بنے گا وزیراعظم، مولانا نے ہنستے ہوئے اپنا نام لے ڈالا
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ان کا بھی وزیراعظم بننے کا امکان ہے، جبکہ عمران خان کا نہ تو پہلے کوئی امکان تھا نہ اب ہے۔ ٹانک میں میڈیا نمائندے سعید اللہ مروت سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام مرد و خواتین کے لیے ووٹ ڈالنے کو واجب سمجھتی ہے۔ جن قبائلی علاقوں میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا جاتا ہے وہاں یہ عمل قبائلی روایات کا حصہ ہے۔ وزیراعظم کون بنے گا کے سوال کے جواب پر مولانا فضل الرحمان نے ہنستے ہوئے اپنا ہی نام لے ڈالا عمران خان کا کہنا تھاکہ عمران خان کا نہ تو پہلے کوئی امکان تھا نہ اب ہے۔ 

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان سے نظریاتی اختلاف موجود ہیں، لیکن ان کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر انسانیت کے ناطے ہمدردی بھی ہے، مولانا فضل الرحمان ضلع ٹانک میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے، عمران خان سے متعلق اُن کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی انسان کو چوٹ لگے اس سے ہمدری کرنی چاہیئے، لیکن اظہار ہمدردی کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ اختلافات ختم ہو گئے، عمران خان کا سارا نظام یہودی اور قادیانی لابی چلا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں 14 اگست 1973 ء میں آئین بنوایا اور ذوالفقار علی بھٹو نے 24 گھنٹوں بعد 15 اگست1973ء کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کروا دی، مولانا کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش پاکستان کے بعد بنا پھر بھی اس کی پیداوار ہم سے کئی گنا زیادہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 262004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش