0
Wednesday 8 May 2013 23:33

پشاور، ایک خودکش حملہ آور گرفتار دوسرے نے خود کو اڑادیا، فائرنگ سے 2 سیکورٹی اہلکار جاں بحق

پشاور، ایک خودکش حملہ آور گرفتار دوسرے نے خود کو اڑادیا، فائرنگ سے 2 سیکورٹی اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے رشید گڑھی میں دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں پولیس نے تھانہ یکہ توت کی حدود رشید گڑھی میں خود کش بمبار کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ خود کش حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ جس سے ایک جیکٹ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران خود کش حملہ آور نے دوسرے ساتھی کے فرار ہونے کا اعتراف کیا۔ جس کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن کیا جارہا تھا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ جس سے ایلیٹ فورس کے دو جوان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے پاس ہینڈ گرینڈز اور بھاری ہتھیار بھی تھے۔ دہشت گردوں نے جس گھر میں پناہ لی ہوئی تھی اس گھر میں دھماکہ ہوا، جس کے بعد معلوم ہوا کہ ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 262014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش