QR CodeQR Code

کوئٹہ میں مقامی ہوٹل پر دستی بم سے حملہ، 10 افراد زخمی

8 May 2013 23:40

اسلام ٹائمز: ایسڑن بائی پاس شیر جان اسٹاپ پر واقع نیو شارجہ ہوٹل پر بدھ کی رات نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے مقامی ہوٹل پر دستی بم کے حملے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ایسڑن بائی پاس شیر جان اسٹاپ پر واقع نیو شارجہ ہوٹل پر بدھ کی رات نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا۔ جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں 10 افراد محمد قاسم، نصیب اللہ، عبد الرزاق، نور احمد، محمد داؤد، بسم اللہ، آغا محمد، جمیل احمد، شاہ ولی اور میر احمد زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ پہنچادیا گیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فرنٹیر کور اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔


خبر کا کوڈ: 262027

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/262027/کوئٹہ-میں-مقامی-ہوٹل-پر-دستی-بم-سے-حملہ-10-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org