QR CodeQR Code

عمران خان کے جلسے سے ثابت ہوگیا کہ ملتان پی ٹی آئی کا گڑھ ہے، اعجاز جنجوعہ

8 May 2013 23:38

اسلام ٹائمز: ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز عمران خان کے جلسہ میں صحافیوں پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر اعجاز جنجوعہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے سپورٹس گراونڈ جلسہ سے ثابت ہوگیا، ملتان تحریک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے اور گیارہ مئی کو بڑے بڑے برج الٹ جائیں گے۔ گزشتہ روز عمران خان کے جلسہ میں صحافیوں پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے۔ پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندگان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہوں نے صحافیوں پر پولیس تشددکی شدید مذمت کی۔ اس موقع پرسلیم بخاری، جوادامین قریشی، فاروق لنگاہ ودیگر موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 262050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/262050/عمران-خان-کے-جلسے-سے-ثابت-ہوگیا-کہ-ملتان-پی-ٹی-آئی-کا-گڑھ-ہے-اعجاز-جنجوعہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org