0
Thursday 9 May 2013 12:07

کراچی میں بیلٹ پیپرز کے علاوہ الیکشن سے متعلق تمام حساس مواد ریٹرننگ افسران کے حوالے کر دیا گیا

کراچی میں بیلٹ پیپرز کے علاوہ الیکشن سے متعلق تمام حساس مواد ریٹرننگ افسران کے حوالے کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن کراچی نے میں بیلٹ پیپرز کے علاوہ الیکشن سے متعلق تمام حساس مواد ریٹرننگ افسران کے حوالے کر دیا ہے۔ کراچی سٹی کورٹ میں قائم ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سامان منتقل کیا گیا۔ جس میں اسٹیشنری، انک پیڈ، تھمب پیڈ، قومی اور صوبائی اسمبلی کے سبز اور سفید بیلٹ باکسز اور گتے کی بڑی شیٹس شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے اہلکار نے بتایا میڈیا کو بتایا کہ عام انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پریذائیڈنگ آفیسر، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر سمیت تمام عملہ ڈیوٹی پر موجود ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ساﺅتھ میں سامان کی ترسیل کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 262161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش