0
Thursday 9 May 2013 15:29

الیکشن میں عوام بلاخوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکتے ہیں، نور الہدیٰ شاہ

الیکشن میں عوام بلاخوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکتے ہیں، نور الہدیٰ شاہ
اسلام ٹائمز۔ نگراں وزیر اطلاعات سندھ سید نورالہدیٰ شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں آزادانہ، شفاف اور پُرامن انتخابات کے لئے تمام اقدامات مکمل ہوچکے ہیں اور امن و امان کی صورتحال بحال رکھنے کے لئے قانون فافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ الیکشن کے دن ووٹرز اپنے ووٹ کا حق پُرامن ماحول میں بلاخوف استعمال کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں کراچی پریس کلب کے اراکین میں پلاٹوں کے چالان تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کرے اور رہائش کے لئے پلاٹ کی فراہمی ایک اچھا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کے ساتھ پریس کا تعاون قابل تعریف ہے اور انشاء اﷲ آگے بھی تعاون جاری رہے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ نگراں حکومت الیکشن میں حصہ لینے والی تمام جماعتوں کے مشوروں پر عمل کررہی ہے اور ان کو اعتماد میں لے کر اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران اور سیکریٹری جنرل عامر لطیف نے اپنی تقاریر میں صحافیوں کے مسائل کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا جس کے بعد صوبائی وزیر نے کراچی پریس کلب کے اراکین میں چالان تقسیم کئے۔
خبر کا کوڈ : 262245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش