0
Friday 10 May 2013 15:39

گلگت، آئی جی یرغمال کیس میں نومل کے تمام گرفتار شدگان و ملزمان کیلئے عام معافی کا اعلان

گلگت، آئی جی یرغمال کیس میں نومل کے تمام گرفتار شدگان و ملزمان کیلئے عام معافی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ گلگت کے نواحی علاقے نومل میں چند ماہ قبل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا شیخ نئیر عباس مصطفوی کی گرفتاری کے وقت ہونے والے احتجاج اور مظاہرین کی جانب سے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے آئی جی گلگت بلتستان کو مبینہ طور پر یرغمال بنانے کے الزام میں نوجوانان نومل پر قائم مقدمات اور تمام گرفتار شدگان کو آئی جی گلگت بلتستان عثمان زکریا نے نومل میں منعقد ایک خصوصی تقریب میں معاف کردیا، عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت انکے ساتھ جو بھی ہوا وہ عوام کا فطری ردعمل تھا، لہٰذا معاہدے کا پاس رکھتے ہوئے اور علاقے کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے میں ان سب کیلئے عام معافی کا اعلان کرتا ہوں۔

اس موقع پر عمائدین نومل کے علاوہ مختلف سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات اور انتظامیہ کے عہدیداران کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم کے مقامی قائدین بھی شریک تھے۔ اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا شیخ نیئر عباس مصطفوی نے آئی جی گلگت بلتستان کی نومل آمد پر خوش آمدید کہا اور انہیں روایتی چوغہ بھی پہنایا۔ واضح رہے کہ آئی جی یرغمال کیس میں سب جیل جٹیال گلگت میں مولانا نیئر عباس مصطفوی کے صاحبزادے سمیت کئی نوجوان پابند سلاسل تھے اور دیگر کئی افراد اس کیس میں مطلوب تھے جو اب عام معافی کے اعلان کے بعد باعزت بری ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 262282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش