1
0
Thursday 9 May 2013 22:00

علامہ مظہر علوی کی جھنگ میں وفد کے ہمراہ علامہ شفقت شیرازی سے ملاقات، کوئی متفقہ اعلان نہ ہوسکا

علامہ مظہر علوی کی جھنگ میں وفد کے ہمراہ علامہ شفقت شیرازی سے ملاقات، کوئی متفقہ اعلان نہ ہوسکا

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان پنجاب کے صوبائی صدر نے مقامی علماء کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے خارجہ اُمور کے سربراہ علامہ شفقت شیرازی سے پبلک سیکرٹریٹ جھنگ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر جھنگ کے مقامی عمائدین اور ضلعی رہنماء شیعہ علماء کونسل حسن شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی۔ علامہ مظہر عباس علوی نے دوران گفتگو کہا کہ آپ لوگ آزاد اُمیدوار سید اختر شیرازی کو بٹھا دیں کیونکہ وہ تشیع کے ووٹ کی تقسیم کا باعث بن رہا ہے جس کی ہار یقینی ہوچکی ہے، لہذا مجلس وحدت مسلمین آزاد اُمیدوار سید اختر شیرازی کی حمایت سے ہاتھ اُٹھاتے ہوئے شیخ یعقوب کی بیوی شیخ راشدہ یعقوب کی حمایت کا اعلان کرے۔ علامہ مظہر علوی نے کہا گو کہ شیخ یعقوب کی بیوی کا تعلق سپاہ صحابہ فیملی سے ہے جس کے الیکشن میں آنے کے بعد سپاہ صحابہ کا کچھ ووٹ اُسے مل رہا ہے، ہمیں بھی اُسکی بھرپور حمایت کرنی چاہیے۔ 

بعدازاں مجلس وحدت مسلمین کے خارجہ اُمور کے سربراہ علامہ شفقت شیرازی نے کہا کہ ہم آپ دوستوں سے خواہش کرتے ہیں کہ آپ شیخ یعقوب (شیخ راشدہ یعقوب) جو سپاہ صحابہ کا رہنما ہے اُسکی حمایت کی بجائے آزاد اُمیدوار سید اختر عباس شیرازی کی حمایت کا اعلان کریں تو میں یقین دلاتا ہوں کہ یہ سیٹ ہم جیت کے دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک طرف آپ کہتے ہیں کہ شیخ راشدہ یعقوب سپاہ صحابہ کی فیملی سے ہے اور یہ بھی مانتے ہیں کہ شیخ یعقوب بھی سپاہ صحابہ کا سرغنہ رہا ہے تو پھر کیوں نہ ہم مل کر ایک سید کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس وقت اختر شیرازی کی پوزیشن کافی مستحکم ہے اور آج بھی وہ 9 جلسوں سے خطاب کر رہا ہے، جن میں شیعہ سنی برادریاں شامل ہیں اور اُنکی مکمل حمایت کر رہی ہیں لیکن یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ جس کی حمایت میں اہل سنت متحد و متفق ہیں اُسکی ایک شیعہ جماعت کی جانب سے مخالفت کیوں کی جا رہی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اگر شیعہ ووٹ متحد ہو کر اختر شیرازی کو مل جائے تو ہماری جیت میں کوئی رکاوٹ نہیں۔
 
علامہ شفقت شیرازی نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل کی جانب سے شیعہ علماء کی مخالفت باعث تشویش ہے۔ اُنہوں نے پی پی82 جھنگ کے حوالے سے کہا کہ وہاں آپ کے مقامی علماء کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے اُمیدوار کی مخالفت اور آزاد اُمیدوار جس کی سپاہ صحابہ نے بھی حمایت کی ہے، اُسکی حمایت کی گئی ہے جو کہ قابل افسوس ہے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے مقامی علماء نے یہ بیان غلط دیا ہے تو آپ اسکی تردید کر دیں لیکن شیعہ علماء کونسل کی جانب سے اس حلقے میں علامہ اظہر کاظمی کی نہ حمایت کی گئی اور نہ ہی تردید کی گئی۔ اس موقع پر علامہ شفقت شیرازی نے کہا کہ جھنگ کی طرح جن دیگر علاقوں میں شیعہ علماء کونسل کی جانب سے تکفیریوں اور تکفیریوں کی حمایت یافتہ اُمیدواروں کی حمایت کی جا رہی ہے اور ہمارے شیعہ اُمیدواروں کی کھلم کھلا مخالفت کی جا رہی ہے خدارا قوم تشیع کی بقاء اور مضبوطی کے لیے شیعہ اُمیدواروں کی اگر حمایت نہیں کرسکتے تو کم از کم مخالفت بھی نہ کی جائے۔ ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ ملت کی وحدت بچانے کے لیے آئیں اور ایک مشترکہ پریس کانفرنس شیعہ اُمیدوار کی حمایت کرکے ملت کی اُمنگوں کی ترجمانی کریں۔

خبر کا کوڈ : 262351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
اگر شیخ راشدہ یعقوب سپاہ صحابہ کی فیملی سے ہے اور شیخ یعقوب بھی سپاہ صحابہ کا سرغنہ رہا ہے تو اسے ووٹ دینا مذھبی غیرت کے مطابق ہوگا؟
ہماری پیشکش