3
0
Friday 10 May 2013 08:07

کون بچائے گا پاکستان، عمران خان، نعرہ حیدری یاعلی (ع) کی گونج میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم اختتام پذیر

کون بچائے گا پاکستان، عمران خان، نعرہ حیدری یاعلی (ع) کی گونج میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم اختتام پذیر
رپورٹ: این اے بلوچ

تحریک انصاف کی انتخابی مہم کا اختتامی جلسہ پارلیمنٹ ہاؤس ڈی چوک پر جمعرات کی شام سات بجے شروع ہوا، جس میں جڑواں شہروں سے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، ڈی چوک سے لیکر کلثوم پلازہ تک (تقریباً ایک کلومیٹر) لوگ ہی لوگ نظر آ رہے تھے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق، تقریباً 50 ہزار سے زائد لوگوں نے اس جلسے کو جوائن کیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق جلسہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے جلسے سے بڑا تھا۔ انتخابی جلسے کی تیاریاں گذشتہ روز سے ہی شروع کر دی گئی تھیں، جلسہ میں کئی جگہوں پر بڑی بڑی سکرینیں نصب کی گئی تھیں جن کے ذریعے شرکاء اپنے قائدین کو دیکھ اور سن رہے تھے۔ جلسے میں زیادہ تر تعداد نوجوانوں کی تھی، جن کے چہروں پر پی ٹی آئی کے جھنڈے بنے ہوئے تھے۔ اس موقع پر خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

شرکاء کے جذبات کو گرمانے کیلئے مختلف اوقات میں مختلف دھنوں پر ترانے بھی پیش کیے گئے جن میں’’صاف چلی شفاف چلی، تحریک انصاف چلی، ماشاءاللہ، ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار، ہے جذبہ جگا لے، تبدیلی آ گئی ہے یارو‘‘ سمیت کئی ترانے پیش کئے گئے۔ اس موقع پر گاہے بگاہے اسٹیج سے نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت، اور نعرہ حیدری بھی بھی لگایا گیا، تاہم دلچسپ بات یہ تھی کہ جب نعرہ حیدری لگایا جاتا تھا تو اس وقت کم از کم تین دفعہ نعرہ حیدری لگایا جاتا اور شرکاء کی طرف اس کا بھرپور جواب دیا جاتا تھا، یوں اسلام آباد کی فضاء اللہ اکبر، یارسول اللہ (ص) اور یاعلی (ع) کے نعروں سے گونجتی رہی۔ 

غور طلب بات یہ تھی کہ نعرے کے جواب میں کوئی بخل اختیار نہیں کیا گیا۔ شرکاء کا جذبہ دیدنی تھا۔ سب سے زیادہ نعرہ ’’کون بچائے گا پاکستان، عمران خان، عمران خان‘‘ لگایا گیا۔ شرکاء کی 80 فیصد تعداد نوجوانوں پر مشتمل تھی جن کی عمریں 18 سے 35 سال تھیں۔ اس دوران بڑی تعداد میں نوجوانوں کی پاس سٹل کیمرے بھی موجود تھے جو ان مناظر کو اپنے کیمروں کی آنکھ سے محفوظ بناکر انہیں یادگار بنا رہے تھے۔ اس موقع پر قائد تحریک عمران خان کی کمی شدت سے محسوس کی گئی، تاہم جب ان کا ویڈیو لنک کے ذریعہ خطاب ہوا تو سب کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی۔
خبر کا کوڈ : 262418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
اس سادگی پہ کون نہ مرجائے اے خدا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
(شریفی)
bht khosh ayend hai ye khabar
qauid e tehreek imran khan zindabad.
ہماری پیشکش