0
Friday 10 May 2013 07:49

سکیورٹی اور اقتصادی ضمانت کی صورت میں 9 امریکی فوجی اڈوں کو قائم رکھنے کیلئے تیار ہیں، حامد کرزئی

سکیورٹی اور اقتصادی ضمانت کی صورت میں 9 امریکی فوجی اڈوں کو قائم رکھنے کیلئے تیار ہیں، حامد کرزئی
اسلام ٹائمز۔ افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان کے نو فوجی ائیربیس استعمال میں رکھنے کا معاہدہ چاہتا ہے۔ افغانستان کے مفاد میں امریکہ کو فوجی ائیربیس استعمال کرنے کی اجازت دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ جمعرات کو کابل یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدہ ہیں اور ہمیں امریکی فورسز کی موجودگی کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہے۔ ہماری شرائط مانی جاتی ہیں تو یہ افغانستان کے عوام، امن اور ملکی استحکام کیلئے فائدہ مند بات ہوگی۔ ہم نے بھی امریکہ کے سامنے شرائط پیش کر دی ہیں، جن میں افغانستان میں سڑکوں کی تعمیر، سکیورٹی کی فراہمی، بجلی، ڈیمز کی تعمیر، معاشی استحکام کیلئے ٹھوس امداد اور دیگر امور شامل ہیں۔ افغان صدر نے کہا ہے کہ امریکہ 2014ء میں فوجی انخلاء سے قبل ہماری شرائط پر کام شروع کر دے گا، اس لئے امریکہ کو فوجی ائیربیس استعمال کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔ 

آن لائن کے مطابق کرزئی نے کہا ہے کہ ملک سے اتحادی فوج کے انخلاء کے بعد نو امریکی اڈوں کی ملک میں قائم رہنے کی اجازت دینے کے لئے آمادہ ہیں، تاہم واشنگٹن کی جانب سے سکیورٹی اور اقتصادی ضمانت کے خواہاں ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ ملک میں امریکی فوجی اداروں کی موجودگی میں قائم رکھنے کے لئے ہم امریکہ کے ساتھ معاہدے کے لئے تیار ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ ہم واشنگٹن سے یہ ضمانت چاہتے ہیں کہ امریکہ ہماری سکیورٹی فورسز اور داخلی سلامتی کو مضبوط کرنے کے علاوہ افغان ترقیاتی پروجیکٹس کے فروغ میں اہم کردار کرتا رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 262420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش