QR CodeQR Code

کوئٹہ، پیپلز پارٹی کے دفتر کے قریب دھماکہ، 5 زخمی

10 May 2013 10:31

اسلام ٹائمز: ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے سے زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بروری کے علاقے میں واقع پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک انتخابی دفتر کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے سے زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں عام انتخبات سے قبل ملک کے تین صوبوں میں انتخابی امیدوار اور اُن کے دفاتر پر مسلسل شدت پسند حملوں میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ گزشتہ ماہ اپریل سے اب تک ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہوئے بم دھماکوں، فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں ایک سو سترہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں انتخابی امیدوار بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 262441

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/262441/کوئٹہ-پیپلز-پارٹی-کے-دفتر-قریب-دھماکہ-5-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org