QR CodeQR Code

علی حیدر گیلانی کا اغواء پیپلز پارٹی کو انتخابات سے روکنے کی سازش ہے، بلاول بھٹو

10 May 2013 16:04

اسلام ٹائمز: چیئرمین پی پی پی نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سید علی حیدر گیلانی کی محفوظ اور جلد بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید علی حیدر گیلانی کے اغواء پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے یوسف رضا گیلانی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سید علی حیدر گیلانی کا اغواء پیپلز پارٹی اور جموریت پسند قوتوں کو انتخابات سے روکنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے جمہوریت پسند جماعتوں کے حوصلے کمزور نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھرپور طریقے سے انتخابات میں حصہ لے گی اور 11 مئی عوام کی فتح کا دن ہو گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سید علی حیدر گیلانی کی محفوظ اور جلد بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 262547

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/262547/علی-حیدر-گیلانی-کا-اغواء-پیپلز-پارٹی-کو-انتخابات-سے-روکنے-کی-سازش-ہے-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org