0
Friday 10 May 2013 16:17

علی حیدر گیلانی کا اغواء جمہوریت دشمن قوتوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، پیپلز پارٹی

علی حیدر گیلانی کا اغواء جمہوریت دشمن قوتوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، پیپلز پارٹی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر مخدوم امین فہیم، سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ، سیکرٹری جنرل تاج حیدر، شرجیل انعام میمن، وقار مہدی، عبدالقادر پٹیل، پروفیسر این ڈی خان، لطیف مغل سمیت دیگر نے پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید علی حیدر گیلانی کے اغواء کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان رہنماوں نے کہا کہ یہ واقعہ جمہوریت دشمن قوتوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے پیپلز پارٹی خوفزدہ نہیں ہو گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیپلز پارٹی 11 مئی کو ہونے والے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی۔ رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتوں کے امیدواروں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور پرامن الیکشن کے انعقاد کیلئے سیکورٹی کے جامع اقدامات کئے جائیں۔ رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ سید علی حیدر گیلانی کی جلد از جلد بازیابی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 262552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش