0
Friday 10 May 2013 19:52

صحابہ کرام کے مزارات کی بیحرمتی اور شام پر اسرائیلی جارحیت ایک ہی سلسلے کی کڑی ہے، مقررین

صحابہ کرام کے مزارات کی بیحرمتی اور شام پر اسرائیلی جارحیت ایک ہی سلسلے کی کڑی ہے، مقررین
اسلام ٹائمز۔ شام میں صحابی رسول (ص) حضرت حجر بن عدی (رض) کے مزار کو منہدم اور جسد اطہر کی بےحرمتی اور اردن میں حضرت جعفر طیار (رض) کے مزار کو آگ لگانے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت بعد نماز جمعہ جامع مسجد دربار حسینی برف خانہ ملیر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے حجتہ السلام مولانا سید علی نجم زیدی، آئی ایس او کراچی ڈویژن کے سابق جنرل سیکریٹری سید میثم رضوی اور یونٹ صدر آئی ایس او ملیر فرحان حیدر مشہدی نے خطاب کیا۔ مظاہرے میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشست NA-257 کے امیدوار ڈاکٹر حسن جعفر رضوی و دیگر سمیت نمازیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر شرکاء نے مذمتی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکا، اسرائیل اور خائن عرب ممالک کے خلاف نعرے درج تھے۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید علی نجم زیدی نے ان المناک سانحات کو عالم اسلام پر کاری ضرب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک میں برگزیدہ ہستیوں کے مزارات کی بےحرمتی انتہائی افسوسناک اور باعث شرم ہے۔ اصحاب رسول (ص) کے مزارات کی بےحرمتی پر عالم اسلام کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعار اسلام کی توہین میں براہ راست شیطان بزرگ امریکا، صیہونی اسرائیل، مغربی و عرب ممالک ملوث ہیں۔ مولانا علی نجم نے مزید کہا کہ عالمی استعمار و استکبار امریکہ اور اس کے حواری مغربی و عرب ممالک نے دنیا بھر سے اور خصوصا عرب ممالک سے القاعدہ کے دہشت گردوں اور پاکستان سے طالبان اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کو شام میں اتارا ہے۔

مولانا علی نجم نے مزید کہا کہ شام میں کوئی عوامی تحریک نہیں ہے بلکہ وہاں صرف اور صرف امریکی اور صیہونی اسرائیلی ایماء پر شام میں بشار الاسد کی عوامی حکومت کے خلاف جو کہ خطے میں واحد صیہونیت مخالف اور عالم اسلام کی حقیقی مزاحمتی تحریکوں کی سرپرست ہے، دہشت گردی ہو رہی ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور امریکہ اور خائن عرب ممالک کے ساتھ تعلقات ختم کرکے ان کے سفارت خانے بند کرے اور شام میں صحابہ کرام (رض) کے مزارات کی بے حرمتی کے سلسلے کو بند کروانے میں اپنا حقیقی کردار ادا کرے۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں آئی ایس او کراچی ڈویژن کے سابق جنرل سیکریٹری سید میثم رضوی کہا کہ شیطان بزرگ امریکا اور اس کی ناجائز اولاد صیہونی اسرائیل کے نمک خوار ایجنٹوں اور پالتو کتوں کو مجاہدین کا نام دے کر اسلام و مسلمین کو بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ صحابہ کرام (رض) کے مزارات کی بے حرمتی کی اس ناپاک ترین جنایت میں نام نہاد اقوام متحدہ بھی برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آل سعود مثل آل یہود بھی مشرق وسطیٰ میں بدامنی اور انارکی کی ذمہ دار ہے۔ انشاءاللہ مشرق وسطیٰ کے عوام حقیقی مجاہدین اسلام و مقاومت اسلامی کا ساتھ دیکر عالمی استعمار امریکا اور اسکے حواریوں کی تمام سازشوں کو ماضی کی طرح اب بھی ناکام بنا دیں گے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یونٹ صدر آئی ایس او ملیر فرحان حیدر مشہدی نے کہا کہ امریکا و اسرائیل اور انکے حواریوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی جانب سے اگر جناب سیدہ زینب (ص) اور جناب سیدہ رقیہ المعروف بی بی سکینہ (رض) کے روضہ ہائے مقدس کی طرف ناپاک ارادوں سے پیش قدمی ہوئی تو امریکا، مغربی ممالک اور خائن عرب ممالک کیلئے وطن عزیز پاکستان سمیت دنیا بھر میں زمین تنگ کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ صحابہ کرام (رض) کے مزارات کی بے حرمتی، شام پر حالیہ صیہونی اسرائیلی جارحیت ایک ہی سلسلے کی کڑی ہے جس کا مقصد عالم اسلام میں تفرقہ ایجاد کرکے مسلمانان عالم کو آپس میں الجھا کر صیہونی اسرائیل کا تحفظ ہے جو اپنے خاتمے کے بالکل قریب ہے۔
خبر کا کوڈ : 262571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش