0
Friday 10 May 2013 19:04

ایران میں جدید ترین لڑاکا ڈرون طیارے "حماسہ" کی تقریب رونمائی

ایران میں جدید ترین لڑاکا ڈرون طیارے "حماسہ" کی تقریب رونمائی
اسلام ٹائمز۔ آج تہران میں شہدائے دفاع مقدس کانفرنس کے اختتام پر ملک میں بنائے گئے جدید ترین بغیر پائلٹ کے لڑاکا ڈرون طیارے "حماسہ" کی تقریب رونمائی ایران کے وزیر دفاع برگیڈیئر جنرل احمد وحیدی کے توسط سے ایران کے اعلٰی سول اور فوجی حکام کی موجودگی میں ہوئی۔ یہ جدید ڈرون طیارہ ایران کی وزارت دفاع کے توسط سے بنایا گیا ہے۔ "حماسہ" ایران میں بنائے جانے والے بغیر پائلٹ کے طیاروں کا آخری نمونہ ہے، جو لمبے عرصے اور بہت بلندی پر پرواز کر سکتا ہے، اس کی یہی خصوصیات اسے ایران میں بنائے گئے دیگر ڈروں طیاروں سے ممتاز کرتی ہیں۔ حماسہ لڑاکا ڈرون طیارے کی تقریب رونمائی کے موقع پر ایران کے وزیر دفاع برگیڈیئر جنرل احمد وحیدی کا خبر نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ لڑاکا ڈرون طیاریہ ایرانی دفاعی ماہرین کے توسط سے بنایا گیا ہے۔ ایرانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ ڈرون طیارہ نگرانی، شناسائی، راکٹ اور میزائل کے ذریعے حملے جیسے تینوں کام ایک ہی وقت میں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ برگیڈیئر جنرل احمد وحیدی کا مزید کہنا تھا کہ یہ لڑاکا ڈرون طیارہ اپنی ریڈار گریز قابلیت کی بدولت دشمن کو اپنی شناسائی سے بھی روکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 262572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش