0
Saturday 11 May 2013 23:39

نومل کی عوام کیخلاف قائم مقدمات کا خاتمہ مثبت اقدام ہے، الیاس صدیقی

نومل کی عوام کیخلاف قائم مقدمات کا خاتمہ مثبت اقدام ہے، الیاس صدیقی
اسلام ٹائمز۔ بلدیہ گلگت کے سابق چیئرمین اور اے پی ایم ایل کے رہنما محمد الیاس صدیقی نے نومل عوام کے خلاف مقدمات ختم کرنے کے اعلان کو آئی جی پی کے پائیدار امن کیلئے مثالی فیصلہ قراردیا ہے اور کہا ہے کہ انتظامیہ بالخصوص آئی جی نے جس جذبے کے تحت تمام گرفتار افراد کو رہا کیا ہے اس سے ان کی بہتر پلاننگ اور پیس ویژن واضح ہو جاتا ہے۔ اگر پولیس حکام اس طرح ہی عوام کے ساتھ اپنے رابطے بڑھائیں اور دوراندیش فیصلے کریں تو علاقے میں سماج دشمن عناصر کا مل کر مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی انسداد دہشت گردی مقدمات ختم کرنے اور رہائی کا اعلان پولیس کی اخلاقی فتح ہے، اگر قانون کے مطابق کارروائی ہوتی تو پولیس کو اس طرح کا مثالی اعتماد اور تعاون کبھی بھی نہیں ملتا۔ علاقے میں پائیدار امن کیلئے اگر اس طرح ہی تعاون جاری رہا تو کوئی وجہ نہیں مستقبل میں کوئی شخص جرم کرکے خود کو آبادی میں محفوظ کریں انہوں نے کہا کہ واقعات میں ملوث افراد کو پولیس کے حوالے کرنے سے متعلق نومل عوام کا تعاون بھی قابل ستائش ہے جن کے تعاون سے معاملہ خوش اسلوبی سے ختم ہوا۔
خبر کا کوڈ : 262955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش