QR CodeQR Code

چوہدری مجید کی سردار عتیق سے ملاقات، ملکی صورتحال پر غور

12 May 2013 09:47

اسلام ٹائمز: ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والی ون ٹو ون ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے آزاد جموں وکشمیر کی سیاسی صورتحال، تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔


اسلام ٹائمز۔  آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید بغیر کسی پروگرام کے رات مجاہد منزل پہنچ گئے۔ جہاں اںھوں نے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان سے تفصیلی ملاقات کی۔ ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والی ون ٹو ون ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے آزاد جموں وکشمیر کی سیاسی صورتحال، تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ چوہدری مجید نے اس موقع پر جہاد آزادی کے بانی مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی خیریت دریافت کی اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی درازی عمر اور صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ اس موقع پر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ کشمیری عوام اس وقت حالت جنگ میں ہیں۔ دونوں اطراف کے کشمیری پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ پاکستان ہماری منزل ہے اور پاکستان ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ مستحکم جمہوری پاکستان ہی تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کی ضمانت فراہم کر سکتا ہے اور مستحکم جمہوری پاکستان ہی پاکستان کے سیاسی و معاشی استحکام کا ضامن ہے۔


خبر کا کوڈ: 262996

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/262996/چوہدری-مجید-کی-سردار-عتیق-سے-ملاقات-ملکی-صورتحال-پر-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org