QR CodeQR Code

فلسطین،اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری

21 May 2010 20:11

اسلام ٹائمز:فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات ان کے لئے یہودی آباد کاروں کی طرح ہی خطرناک ہیں


مقبوضہ بیت المقدس:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لئے فلسطینیوں کی مہم جاری ہے،مہم میں تین ہزار رضا کار حصہ لے رہے ہیں۔اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لئے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کی مہم جاری ہے۔ مہم میں شامل رضا کار گھر گھر جا کر فلسطینی عوام میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لئے پمفلٹ تقسیم کر رہے ہیں۔
فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات ان کے لئے یہودی آباد کاروں کی طرح ہی خطرناک ہیں۔یہ مہم چند ماہ قبل مغربی کنارے میں شروع کی گئی تھی۔بعد میں فلسطینی صدر نے بائیکاٹ کے حق میں قانون کی منظوری دی تھی جس کی رو سے بائیکاٹ کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ برس قید اور چودہ ہزار ڈالر تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 26302

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/26302/فلسطین-اسرائیلی-مصنوعات-کا-بائیکاٹ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org