0
Sunday 12 May 2013 16:51

عام انتخابات میں کامیابی پر عالمی رہنماؤں کی نواز شریف کو مبارکباد

عام انتخابات میں کامیابی پر عالمی رہنماؤں کی نواز شریف کو مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ نگران وزیراعظم اور عالمی رہنماؤں نے عام انتخابات میں کامیابی پر میاں نواز شریف کو مبارکباد دی ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف کو ٹیلی فون کیا۔ سعودی شاہ عبداللہ نے عام انتخابات میں کامیابی پر نواز شریف کو مبارکبادی دی۔ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے بھی میاں نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور الیکشن میں اکثریت لینے پر مبارک باد دی۔ بھارت نے بھی عام انتخابات میں میاں نواز شریف کے انتخابات جیتنے کا خیرمقدم کیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے وزیراعظم من موہن سنگھ جلد میاں نواز شریف کو الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد دیں گے۔ نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے نوازشریف کو ٹیلی فون کیا۔ انہوں نے نون لیگ کے سربراہ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق عالمی برادری نے مکمل نتائج آنے سے قبل ہی نواز شریف کو فاتح مان لیا، مختلف ممالک کے صدور و وزرائے اعظم نے نواز شریف کو عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ افغان صدر حامد کرزئی نے نواز شریف کو ٹیلی فون کرکے عام انتخابات میں کامیابی پر ٹیلی فون کرکے مبارکباد پیش کی۔ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ، بھارتی وزیراعظم، ترک وزیراعظم عبداللہ گل، چین کے صدر اور وزیراعظم اور ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے بھی مسلم لیگ نون کے قائد کو انتخابات میں کامیابی پر ٹیلی فون پر مبارکباد پیش کی۔ دوسری جانب پاکستان کے نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو اور جمیعت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے بھی نواز شریف کو مبارکباد دی۔
خبر کا کوڈ : 263130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش