0
Sunday 12 May 2013 18:25

مرکز میں نواز شریف کے ساتھ چلیں گے، خیبر پختونخوا میں مخلوط حکومت بناسکتے ہیں، فضل الرحمان

مرکز میں نواز شریف کے ساتھ چلیں گے، خیبر پختونخوا میں مخلوط حکومت بناسکتے ہیں، فضل الرحمان

اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ساتھ چلنے کا عندیہ دیا ہے، خیبر پختونخوا میں (ن) لیگ، جے یو آئی اور قومی وطن پارٹی مخلوط حکومت بنا سکتے ہیں، مسلم لیگ (ن) مرکزی قیادت کے طور پر سامنے آئی ہے اس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دھاندلی کے الزامات والے پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) مرکزی قیادت کے طور پر سامنے آئی تو ان کے ساتھ ملکر چلیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ پوری قوم کو کامیاب انتخابات پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انہوں نے میاں نواز شریف کو بھی نیک تمناﺅں کے ساتھ مبارکباد پیش کی ہے۔ میاں نواز شریف نے مل کر چلنے کا کہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی بڑی جماعت ابھر کر آئی ہے تو اب مرکز میں جمعیت علمائے اسلام (ف) میاں نواز شریف کے ساتھ چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج کی تاخیر سے شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں، لہذا الیکشن کمیشن کو نتائج سے متعلق نوٹس لینا چاہیے۔

خبر کا کوڈ : 263162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش