QR CodeQR Code

تبدیل شدہ سیاسی کلچر روشن پاکستان کی بنیاد رکھے گا،علامہ ریاض شاہ

12 May 2013 19:41

اسلام ٹائمز:جماعت اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ کاکہناہے کہ نئے حکمرانوں کو تعلیم، صحت اور میرٹ کو نصب العین بنا کر معاشرے سے کرپشن، ظلم اور استحصال کا خاتمہ کرتے ہوئے قانون اور آئین کی حکمرانی کی جانب بڑھنا ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی شاندار اور تاریخی کامیابی پر میاں نواز شریف کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ تبدیل شدہ سیاسی کلچر روشن پاکستان کی بنیاد رکھے گا، عوام نے جمہوریت اور شرافت کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے، جیتنے اور ہارنے والے کشادہ مزاجی کا مظاہرہ کریں اور مثبت اندازِ فکر اختیار کریں اور سیاسی تناؤ کو ختم کر کے نئے دور کا آغاز کریں کیونکہ پاکستاان اب مزید کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہاکہ قومی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے متفقہ نیشنل ایجنڈے پر متحد ہو جائے۔ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ملک میں نا انصافی، جبر، میرٹ کی پامالی، لوٹ مار اور اقرباء پروری کا خاتمہ کیا جائے اور پاکستان کو مستحکم اور مضبوط بنا کر قوم کو مایوسی سے نکالا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کامیابی کو آزمائش اور امتحان سمجھیں اور اپنی تمام توانائیاں عوامی مسائل کے حل کے لیے وقف کر دیں۔ نئے حکمرانوں کو تعلیم، صحت اور میرٹ کو نصب العین بنا کر معاشرے سے کرپشن، ظلم اور استحصال کا خاتمہ کرتے ہوئے قانون اور آئین کی حکمرانی کی جانب بڑھنا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 263181

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/263181/تبدیل-شدہ-سیاسی-کلچر-روشن-پاکستان-کی-بنیاد-رکھے-گا-علامہ-ریاض-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org