QR CodeQR Code

ہمارے انتخابی نتائج کو روکا جارہا ہے، اختر مینگل کا شکوہ

12 May 2013 22:04

اسلام ٹائمز: نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بی این پی کے سربراہ نے کہا کہ ان کی پارٹی کے دو صوبائی امیدوار جنہوں نے تقریباً کامیابی حاصل کر لی تھی، کے رزلٹ کو روک لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ان کے صوبائی امیدواروں کے انتخابی رزلٹ روک دیئے گئے ہیں۔ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پہلے کی طرح نتائج کا رخ دوسری طرف موڑ رہے ہیں۔ اتوار کے روز سردار اختر مینگل نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کے دو صوبائی امیدوار جنہوں نے تقریباً کامیابی حاصل کر لی تھی، کے رزلٹ کو روک لیا گیا۔ اور ہمیں ان گناہوں کی سزاء دی جارہی ہے جو ہم نے ابھی تک نہیں کئے۔


خبر کا کوڈ: 263215

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/263215/ہمارے-انتخابی-نتائج-کو-روکا-جارہا-ہے-اختر-مینگل-کا-شکوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org