QR CodeQR Code

اسٹیبلشمنٹ کو ایم کیو ایم کا مینڈیٹ پسند نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کر دیا جائے، الطاف حسین

12 May 2013 22:22

اسلام ٹائمز: لندن سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں کارکنوں سے ٹیلیفونک خطاب میں ایم کیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں دیوار سے لگانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ ہمارے خلاف پورے ملک میں نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ جن قوموں کو دیوار سے لگایا جاتا ہے وہ اپنا گھر خود بنا لیتی ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو ایم کیو ایم کا مینڈیٹ پسند نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کر دیا جائے۔ عام انتخابات میں فتح کے جشن کے موقع پر لندن سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں کارکنوں سے خطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ ہمارے خلاف پورے ملک میں نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔ اگر آگ سے کھیلنا ختم نہ کیا تو یہ آگ پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ناکردہ جرم ایم کیو ایم پر لگا دیا جاتا ہے۔ اگر ایم کیو ایم نے دھاندلی کی ہے تو سونامی کا طوفان پنجاب میں کہاں گم ہوگیا۔؟ جو لوگ کھیل کھیلنا چاہتے ہیں انھیں بتا دینا چایتا ہوں کہ ایم کیو ایم کے 15 ہزار کارکن شہید ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 263234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/263234/اسٹیبلشمنٹ-کو-ایم-کیو-کا-مینڈیٹ-پسند-نہیں-کراچی-پاکستان-سے-الگ-کر-دیا-جائے-الطاف-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org