QR CodeQR Code

آفاق احمد کی عام انتخابات میں کامیابی پر نواز شریف کو مبارکباد

12 May 2013 23:12

اسلام ٹائمز: اپنے تہنیتی پیغام میں چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے جس سے ملکی استحکام اور کراچی سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی مومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے عام انتخابات میں کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے جس سے ملک کی مجموعی صورتحال میں بہتری آئے گی اور کراچی سے لاقانونیت و دہشت گردی کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔ آفاق احمد نے مسلم لیگ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی استحکام اور کراچی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے ہر سطح پر ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 263243

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/263243/آفاق-احمد-کی-عام-انتخابات-میں-کامیابی-پر-نواز-شریف-کو-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org