QR CodeQR Code

عوام کی خواہش ہے کہ پی ٹی آئی موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرے۔ شاہ محمود قریشی

13 May 2013 00:19

اسلام ٹائمز: ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا جمہوری انداز میں مقابلہ کریں گے۔ سارے نتائج آنے کے بعد مستقبل کی حکمت عملی طے کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے لیے مشکلات پیدا نہیں کریں گے۔ عوام چاہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرے۔ ن لیگ کا جمہوری انداز میں مقابلہ کریں گے۔ سارے نتائج آنے کے بعد مستقبل کی حکمت عملی طے کریں گے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو حکومت بنانے کا مینڈیٹ ملا ہے۔ تحریک انصاف کی ملک کی دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ پیپلزپارٹی اندرون سندھ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ آزاد ارکان کو مل کر حکومت بنانے کی دعوت دیں گے۔ فرینڈلی نہیں ذمہ دار اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہئے۔ گزشتہ حکومت نے کرپشن کو مذاق بنالیا تھا۔ عمران خان نے عوام کے سامنے موثر آپشن رکھا تھا۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف وزارت عظمی کے لیے الیکشن لڑ رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 263271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/263271/عوام-کی-خواہش-ہے-کہ-پی-ٹی-آئی-موثر-اپوزیشن-کا-کردار-ادا-کرے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org