QR CodeQR Code

مسلم لیگ (ن) کے ساتھ حکومت نہیں بنائیں گے، جاوید ہاشمی

13 May 2013 00:26

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صدر کا کہنا تھا کہ اپنے نتائج کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں، نتائج میں جتنی تاخیر ہوگی شکوک وشبہات اتنے بڑھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ  (ن)کے ساتھ حکومت نہیں بنائیں گے، خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف نے اکثریت ثابت کی ہے اور حکومت بنائیں گے، جبکہ باقی تینوں صوبوں میں بھرپور طریقے سے اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے۔ ملتان میں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ اپنے نتائج کیلئے مارے مارے پھررہے ہیں۔ نتائج میں جتنی تاخیر ہوگی شکوک وشبہات اتنے بڑھیں گے جس سے الیکشن کمیشن کے غیر جانبدارانہ ہونے پر تحفظات ہیں، ان کا دعوی تھا کہ تحریک انصاف نے ملک بھر سے ایک کروڑسے زائد ووٹ حاصل کیے اور اسی لیے خیبر پختونخواہ میں بڑی پارٹی بن چکی ہے جس پر عوام کے مشکور ہیں۔


خبر کا کوڈ: 263275

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/263275/مسلم-لیگ-ن-کے-ساتھ-حکومت-نہیں-بنائیں-گے-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org