QR CodeQR Code

شام کو اپنی فضائی حدود کے تحفظ کا مکمل حق حاصل ہے، ایئر ڈیفنس ٹیکنالوجی فراہم کرینگے، سرگئی لاروف

13 May 2013 11:18

اسلام ٹائمز: ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روس کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک شام کے ساتھ کئے جانے والے معاہدوں کی پاسداری کرتے ہوئے اسے ایئر ڈیفنس ٹیکنالوجی فراہم کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ روس نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کو ایئر ڈیفنس ٹیکنالوجی فراہم کرے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کے ساتھ کئے جانے والے معاہدوں کی پاسداری کرتے ہوئے اسے ایئر ڈیفنس ٹیکنالوجی فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ شام کو اپنی فضائی حدود کے تحفظ کا مکمل حق حاصل ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی حکومت کی جانب سے باغیوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے واضح ثبوت ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر بشار الاسد کی جانب سے اپنے ہی لوگوں کو زہریلی گیس کے ذریعے ہلاک کرنے کا فیصلہ خوفناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 263366

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/263366/شام-کو-اپنی-فضائی-حدود-کے-تحفظ-کا-مکمل-حق-حاصل-ہے-ایئر-ڈیفنس-ٹیکنالوجی-فراہم-کرینگے-سرگئی-لاروف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org