QR CodeQR Code

کراچی چیمبر آف کامرس کی انتخابات میں کامیابی پر نواز شریف کو مبارکباد

13 May 2013 18:43

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں تاجر و صنعتکار رہنماﺅں نے امید ظاہر کی کہ نواز لیگ اقتدار سنبھالنے کے بعد اقتصادی اصلاحات، توانائی کے بحران پر قابو اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے موثر اقدامات کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے اور قومی اسمبلی کی کثیر تعداد میں نشستیں جیتے پر مسلم لیگ (نواز) اور اس کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کو صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد ہارون اگر، چیئرمین بزنس مین گروپ و سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سراج قاسم تیلی، طاہر خالق، محمد زبیر موتی والا، ہارون فاروقی، انجم نثار، وائس چیئرمین بزنس مین گروپ و سابق صدور کراچی چیمبر، شمیم فرپو نائب صدر کراچی چیمبر، سینئر نائب صدر کراچی چیمبر ناصر محمود و اراکین منیجنگ کمیٹی کراچی چیمبر آف کامرس نے مبارکباد پیش کی ہے۔ تاجر و صنعتکار رہنماﺅں نے اپنے تہنیتی پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ مسلم لیگ (نواز) اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک کو درپیش معاشی و اقتصادی چیلنجز کے حل، اقتصادی اصلاحات، توانائی کے بحران پر قابو اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے موثر و ٹھوس اقدامات کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 263505

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/263505/کراچی-چیمبر-آف-کامرس-کی-انتخابات-میں-کامیابی-پر-نواز-شریف-کو-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org