QR CodeQR Code

صدر زرداری کا نواز شریف کو فون، انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد اور نیک تمناوں کا اظہار

13 May 2013 19:19

اسلام ٹائمز: ٹیلیفونک گفتگو میں صدر مملکت نے اُمید ظاہر کی کہ مسلم لیگ (ن) عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح دے گی۔ نواز شریف نے آصف علی زرداری کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کو ٹیلی فون کرکے انھیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ صدر مملکت نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے اُمید ظاہر کی کہ مسلم لیگ (ن) عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح دے گی۔ نواز شریف نے آصف علی زرداری کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔ ادھر نگران وزیراعلٰی نجم سیٹھی نے بھی میاں نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کی اور انھیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 263515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/263515/صدر-زرداری-کا-نواز-شریف-کو-فون-انتخابات-میں-کامیابی-پر-مبارکباد-اور-نیک-تمناوں-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org