0
Monday 13 May 2013 19:30

انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہیں، گیلانی پیپلزپارٹی کے سینئر وائس چیئرمین کے عہدے سے مستعفی

انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہیں، گیلانی پیپلزپارٹی کے سینئر وائس چیئرمین کے عہدے سے مستعفی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین کے عہدے سے استعفٰی دینے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں الیکشن میں پارٹی کے لئے مثبت نتائج نہیں دے سکا۔ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی شکست تسلیم کرتے ہیں۔ میں نے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی شکست تسلیم کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفٰی دیدیا ہے۔ انتخابی نتائج کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہوں گا۔ کچھ عرصہ گزرنے دیں معلوم ہو جائے گا کہ الیکشن میں کیا ہوا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے گذشتہ 5 سالہ دور کی کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ میری حکومتی کارکردگی سے صدر مملکت آصف علی زرداری یا بلاول بھٹو زرداری کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ میں اپنی کوتاہیوں کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ پارٹی کے عہدے سے استعفے کا فیصلہ کسی دبائو میں آکر نہیں کیا۔ تاریخ بتائے گی کہ میری حکومت کے دور میں میری کارکردگی کیسی رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔ میڈیا نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا، مستقبل کے مظلوم ہم ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 263517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش