0
Monday 13 May 2013 20:10

الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے نتائج فوری روکے جائیں، سید فخر امام

الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے نتائج فوری روکے جائیں، سید فخر امام
اسلام ٹائمز۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید فخر امام نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ان کے انتخابی نتائج فوری روکے جائیں۔ میرے حلقہ این اے 156 میں ریٹرننگ آفیسر نے پریذائیڈنگ افسران کیساتھ ملکر انتخابی نتائج میں رد و بدل کیا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید فخر امام نے کہا کہ حلقے میں دھاندلی بارے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کردیا اور ان سے مطالبہ کیا ہے ان کے حلقے میں انتخابی نتائج کو روک دیا جائے اور انکوائری کرائی جائے۔ فخر امام نے کہا کہ 2008ء کے الیکشن میں بھی ان کے ساتھ دھاندلی ہوئی تھی جس کے بارے میں ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی اور اس کی سماعت پونے تین سال ہوئی، سوا دو سال سے فیصلے کا اعلان نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور الیکشن کمیشن سے گزارش کروں گا کہ وہ دھاندلی کا فوری نوٹس لیں۔
خبر کا کوڈ : 263527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش