QR CodeQR Code

ملتان، گیلانی خاندان کی سیاست ختم، کوئی بھی پارلیمنٹ میں نہ پہنچ سکا

13 May 2013 21:18

اسلام ٹائمز: سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بھائی احمد مجتبی گیلانی کو شجاع آباد سے سید جاوید علی شاہ، بیٹے عبدالقادر گیلانی کو سکندرحیات بوسن، علی موسی گیلانی کو مخدوم جاوید ہاشمی اور علی حیدر گیلانی کو شوکت حیات بوسن نے شکست دی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور اُن کے پورے خاندان کو اس بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ خود یوسف رضا گیلانی تو نااہل ہونے کے باعث الیکشن سے باہر ہو گئے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ اُن کا خاندان بھی شکست سے دوچار رہا۔ سابق وزیراعظم کے مخدوم احمد مجتبی گیلانی کو پاکستان مسلم لیگ ن کے اُمیدوار سید جاوید علی شاہ نے شجاع آباد کی سیٹ سے شکست دی، سابق وزیراعظم کے بڑے بیٹے سید عبدالقادر گیلانی کو سابق وفاقی وزیر سکندرحیات بوسن نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے شکست دی، چھوٹے بیٹے اور ایفیڈرین کیس میں ملوث سید علی موسی گیلانی کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم جاوید ہاشمی نے شکست دی ہے۔ جبکہ اُس سے چھوٹے بیٹے سید علی حیدر گیلانی (جو کہ الیکشن سے دو روز قبل اغواء ہو گئے تھے) کو شوکت حیات بوسن نے شکست دی۔ اس طرح یہ وقت گیلانی خاندان کے لیے کافی کٹھن ہے۔ ایک دور تھا کہ جب یوسف رضا گیلانی خود وزیراعظم تھے، بھائی احمد مجتبی گیلانی پنجاب اسمبلی کے ممبر تھے، دو بیٹے سید عبدالقادر گیلانی اور علی موسی گیلانی قومی اسمبلی کے ممبر تھے۔


خبر کا کوڈ: 263538

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/263538/ملتان-گیلانی-خاندان-کی-سیاست-ختم-کوئی-بھی-پارلیمنٹ-میں-نہ-پہنچ-سکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org