QR CodeQR Code

این اے 37، الیکشن کمیشن نے آزاد امیدوار ساجد حسین طوری کو کامیاب قرار دیدیا

13 May 2013 22:31

اسلام ٹائمز: سرکاری نتیجے کے مطابق، ساجد حسین 30524 ووٹ حاصل کرکے کامیاب امیدوار قرار پائے ہیں،جبکہ آزاد امیدوار سید قیصر حسین شاہ 29623 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آزاد امیدوار ساجد حسین طوری کو کامیاب قرار دیدیا ہے، سرکاری نتیجے کے مطابق ساجد حسین 30524 ووٹ لیکر برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، ان کے مدمقابل آزاد امیدوار سید قیصر حسین شاہ 29623 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ تیسرے نمبر پر سید اقبال میاں رہے، جنہوں نے 21036 ووٹ حاصل کئے۔ گذشتہ الیکشن میں بھی ساجد حسین طوری ایم این اے رہ چکے ہیں، تاہم اس بار ان علاقوں میں جماعتی بنیاد پر الیکشن ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 263545

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/263545/این-اے-37-الیکشن-کمیشن-نے-آزاد-امیدوار-ساجد-حسین-طوری-کو-کامیاب-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org