0
Monday 13 May 2013 23:59

جہاں سے دھاندلی کی شکایت ملے، وہاں کارروائی کیجائے، فخر الدین جی ابراہیم

جہاں سے دھاندلی کی شکایت ملے، وہاں کارروائی کیجائے، فخر الدین جی ابراہیم
اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی سمیت ملک بھر سے ملنے والی دھاندلی کی شکایات اور اس سلسلے میں متعلقہ پولنگ افسران کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 5 جبکہ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 3، 3 الیکشن ٹریبونل قائم کر دیئے ہیں جن کے سربراہ اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ جج ہوں گے۔ یہ ٹربیونلز 120 روز میں انتخابی شکایتوں کا فیصلہ کریں گے۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جہاں سے دھاندلی کی شکایت ملے گی وہاں کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ انتخابی عملے سے بھی شکایت کے بارے میں معلومات حاصل کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 263574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش