QR CodeQR Code

نیشنل لبریشن کانفرنس کے مرکزی صدر سردار عارف شاہد قتل

14 May 2013 08:37

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق رات کو ان کے گھر کے سامنے ان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ ان کی نمازہ جنازہ آج راولاکوٹ میں ادا کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ آل پارٹیز نیشنل الائنس کے چیئرمین اور جموں کشمیر نیشنل لبریشن کانفرنس کے مرکزی صدر معروف قوم پرست رہنما سردار عارف شاہد کو راولپنڈی میں قتل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عارف شاہد پیر 13مئی کی رات تقریباً 10:30 بجے اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ انکے گھر واقع اڈیالہ روڈ راولپنڈی کے گیٹ کے سامنے گاڑی میں انہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، فائرنگ کے وقت انکا ڈرائیور گھر کا گیٹ کھول رہا تھا جبکہ عارف شاہد گاڑی میں بیٹھے تھے جہاں پیچھے سے آنیوالے نامعلوم افراد ان پر گولیاں چلا کر فرار ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق انہیں تین گولیاں لگی ہیں، انہیں سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا لیکن اس سے قبل انکی موت واقع ہو چکی تھی۔ بعد ازاں مقتول کی لاش رالپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔ انکے قتل پر سیاسی و سماجی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سردار عارف شاہد مرحوم کی میت کو آج راولاکوٹ لایا جائے گا جہاں آبائی قبرستان میں انہیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 263612

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/263612/نیشنل-لبریشن-کانفرنس-کے-مرکزی-صدر-سردار-عارف-شاہد-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org