QR CodeQR Code

امریکہ میں پاکستانی سفیر شیری رحمان مستعفی ہوگئیں

14 May 2013 16:02

اسلام ٹائمز: شیری رحمان پیپلز پارٹی کی سابقہ مخلوط حکومت میں وفاقی وزیر اطلاعات رہیں۔ انہیں نومبر 2011ء میں ان کے پیش رو حسین حقانی کے مستعفی ہونے کے بعد سفیر مقرر کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے نے کہا ہے کہ امریکہ میں متعین پاکستان کی سفیر شیری رحمان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے سفارت خانے نے اس بات کا اعلان ٹوئٹر پر کیا ہے جسے بعد میں خود شیری رحمان نے ری ٹویٹ بھی کیا۔ شیری رحمان پیپلز پارٹی کی سابقہ مخلوط حکومت میں وفاقی وزیر اطلاعات رہیں۔ انہیں نومبر 2011ء میں ان کے پیش رو حسین حقانی کے مستعفی ہونے کے بعد سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ امریکہ نے نومبر 2011ء میں شیری رحمان کی بطور پاکستانی سفیر امریکہ میں تقرری کا خیر مقدم کیا تھا۔ امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ یقیناً شیری رحمان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں ملکوں مضبوط اور مشترکہ تعلقات کی تعمیر کی کوششیں جاری رکھ سکیں۔ شیری رحمان نے اس وقت کہا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں کوئی رکاوٹ نہیں اور امریکہ سے تعلقات میں قومی مفاد اولین ترجیح ہے اور پاکستان کا موقف ہر فورم پر پیش کریں گے۔ 


خبر کا کوڈ: 263761

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/263761/امریکہ-میں-پاکستانی-سفیر-شیری-رحمان-مستعفی-ہوگئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org