QR CodeQR Code

کراچی اور حیدرآباد میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں ،ڈاکٹر قادر مگسی

14 May 2013 17:56

اسلام ٹائمز: پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی کہا کہ الیکشن کمیشن کا کوئی کردار دکھائی نہیں دیا جبکہ نگراں حکومت نے پیپلز پارٹی اور متحدہ کی بی ٹیم کا کردار ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں انتخابات کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے اور دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے میاں نواز شریف اور عمران خان کو انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ ترقی پسند ہاﺅس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ کے انتخابات میں الیکشن کمیشن کا کوئی کردار دکھائی نہیں دیا جبکہ نگراں حکومت نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی بی ٹیم کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمانی سیاست میں اپنی شکست قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں عوام نے رد نہیں کیا بلکہ پیپلز پارٹی نے دھاندلی سے انتخابات جیتا ہے۔ انہوں نے میاں نواز شریف اور عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبادک باد پیش کی۔


خبر کا کوڈ: 263814

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/263814/کراچی-اور-حیدرآباد-میں-دوبارہ-انتخابات-کرائے-جائیں-ڈاکٹر-قادر-مگسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org