0
Tuesday 14 May 2013 19:18

نواز شریف اور عمران خان کو قوم سے کئے وعدے پورے کرنے ہونگے ،مفتی نعیم

نواز شریف اور عمران خان کو قوم سے کئے وعدے پورے کرنے ہونگے ،مفتی نعیم
اسلام ٹائمز۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سمیت انتخابات میں کامیاب ہونے والی دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ کامیاب ہونے والی تمام جماعتیں عوام سے کئے وعدوں کو پورا کرینگے اور اس بار عوام کو مایوس نہیں کرینگی۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری پیغام میں مفتی محمد نعیم نے کہا کہ عمران خان اور نواز شریف کو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا گزار ہونے کے ساتھ ساتھ عوام الناس کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ قوم نے انہیں واضح مینڈیٹ دیا۔ نواز شریف دو بار وزیراعظم بن چکے ہیں اور عوام نے ایک مرتبہ پھر ان پر بھروسہ کرکے مسلم لیگیوں کو منتخب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے ان سے کافی امیدیں وابستہ کی ہیں، امید ہے کہ نواز شریف ماضی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھ چکے ہوں گے اور دوبارہ ان غلطیوں کو دھرانے کے بجائے پاکستان کے مستبقل کو روشن کرنے کے لئے ٹھوس اقدام کریںگے۔
 
اپنے پیغام میں مفتی محمد نعیم نے مزید کہا کہ موجودہ ملکی حالات ناگفتہ بہ ہیں۔ عوام الناس کو مہنگائی، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی سمیت اندورونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے۔ ایسے حالات میں نواز شریف اور عمران خان کو مسیحا سمجھ کر قوم نے مینڈیٹ دیا ہے۔ وہ اس عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے عوام سے کئے ہوئے وعدوں پر پورا اتریں گے تو تاریخ انہیں اچھے لفظوں میں یاد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماء اگر ذاتی مفاد پرستی اور قومی پرستی کی سیاست کرتے رہے تو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو بھی پہلی بار صوبہ خیبر پختونخواہ میں واضح اکثریت ملی ہے جبکہ وفاق میں بھی میں کافی سیٹیں حاصل کر چکے ہیں یہ واضح دلیل ہے کہ عوام کو عمران سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔

مفتی محمد نعیم نے کہا کہ عمران خان صوبہ خیبر پختونخواہ میں بہترین منظم اور اچھی طرزِ حکمرانی سے ثابت کر سکتے ہیں کہ تحریک انصاف کی ٹیم پورے ملک کا نظم و نسق بھی چلانے کی اہلیت رکھتی ہے خیبر پختونخواہ کی حکومت ان کے لئے ٹیسٹنگ پیریڈ ہوگا۔ مفتی محمد نعیم نے کہا کہ عوام کو لوڈشیڈنگ، بیروزگاری، دہشت گردی، ڈورون حملے اور دیگر بحرانوں کا سامنا ہے۔ غریب کے مسائل ختم نہیں ہو رہے جبکہ امراء اور حکمران طبقے کی عیاشی روز بروز بڑھ رہی ہے۔ ن تمام بحرانوں سے چھٹکارے کے لئے عوام نے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے۔ اگر نواز شریف اور عمران خان بھی سابقہ حکمرانوں نے طرح عوامی وعدوں کو نذر انداز کرتے رہے تو عوام مایوس اور سیاستدانوں پر اعتماد کرنا چھوڑ دے گی اور دونوں پارٹیاں عوام کی نظروں سے گر جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 263843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش