QR CodeQR Code

راہول گاندھی کا نواز شریف کو فون، انتخابات جیتنے پر مبارک باد

14 May 2013 21:24

اسلام ٹائمز: بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے نواز شریف کی تقریب حلف برداری میں جانے کا امکان نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی کانگریس کے رہنماء راہول گاندھی نے نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چنیل کے مطابق راہول گاندھی نے اس امید کا اظہار کیا کہ آپ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کیلئے کردار ادا کرینگے۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے معاملات مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر حل کریں گے۔ دریں اثناء بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے نواز شریف کی تقریب حلف برداری میں جانے کا امکان نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف نے کہا تھا کہ وہ بھارتی وزیر اعظم کو اپنی حلف برداری میں مدعو کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 263883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/263883/راہول-گاندھی-کا-نواز-شریف-کو-فون-انتخابات-جیتنے-پر-مبارک-باد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org