QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی میں اتفاق رائے، پرویز خٹک وزیر اعلیٰ ہونگے، ذرائع

15 May 2013 14:10

اسلام ٹائمز: ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا ہے کہ سینئر وزارت قومی وطن پارٹی کے سکندر شیرپاو کو ملے گی۔ جبکہ جماعت اسلامی کے سراج الحق وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔ تحریک انصاف کے یاسین خلیل سپیکر جبکہ اسد قیصر صوبائی وزیر تعلیم ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کیلئے پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کے مابین معاملات طے ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت میں بننے والی اس حکومت میں آزاد اراکین بھی شامل ہوں گے۔ جبکہ وزارت اعلیٰ پرویز خٹک کے حصہ میں آئے گی۔ ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا ہے کہ سینئر وزارت قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر سکندر شیرپاو کو ملے گی۔ جبکہ جماعت اسلامی کے سراج الحق متحدہ مجلس عمل کے دور حکومت کی طرح وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔ تحریک انصاف کے یاسین خلیل سپیکر جبکہ اسد قیصر صوبائی وزیر تعلیم ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد امیدواروں کیساتھ معاملات طے ہونے کے بعد انہیں بھی بعض وزارتوں سے نوازا جا سکتا ہے۔ 

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان بھی حکومت سازی کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں فی الحال کسی قسم کی کامیابی حاصل نہیں ہورہی۔ جماعت اسلامی اور آفتاب شیرپاو ان کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں ہیں۔ جبکہ مسلم لیگ ن مرکز میں سخت اپوزیشن کا سامنا کرنے کے ڈر سے خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت سازی میں کوئی رکاوٹ کھڑی کرنا نہیں چاہتی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کے رہنماء صوبہ میں حکومت سازی کا باقاعدہ اعلان کردیں گے۔


خبر کا کوڈ: 264107

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/264107/خیبر-پختونخوا-تحریک-انصاف-جماعت-اسلامی-اور-قومی-وطن-پارٹی-میں-اتفاق-رائے-پرویز-خٹک-وزیر-اعلی-ہونگے-ذرائع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org