0
Thursday 16 May 2013 00:37

ملتان، پی ایل ایف کے زیراہتمام یوم نکبہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ

ملتان، پی ایل ایف کے زیراہتمام یوم نکبہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطین فائونڈیشن پاکستان (ملتان)کے زیر اہتمام فلسطین پر غاصب اسرائیل کے پینسٹھ سالہ ناجائز اور غیر قانونی تسلط کے خلاف ''یوم نکبہ'' کی مناسبت سے ملتان پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شریک افراد نے فلسطین پر اسرائیلی غاصبانہ تسلط کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل نامنظور، فلسطین،فلسطینیوں کا وطن، فلسطینیوں کی فلسطین واپسی سمیت اسرائیل جنگی مجرم سمیت دیگر نعرے آویزاں تھے۔ مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل سمیت برطانیہ اور مغربی استعمار کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے کی قیادے جمعیت علمائے اسلام کے حافظ محمد اختر بٹ، فلسطین فائونڈیشن پاکستان ملتان کے ترجمان اور جنرل سیکرٹری سید محمد ثقلین، جمعیت علمائے پاکستان محمد ایوب مغل، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ سید اقتدار حسین نقوی، اسلامی تحریک پاکستان کے علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے انجینئر تُراب رضا اور دیگر نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب صیہونی ریاست ہے جس کا وجود پوری انسانیت کے لئے خطرہ ہے۔ فلسطین پر غاصب اسرائیل کے پینسٹھ سالہ ناجائز تسلط پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کمیشن کی خاموشی سوالیہ نشان اور شرمناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 264321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش