QR CodeQR Code

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات، جیتنے پر مبارکباد

16 May 2013 00:31

اسلام ٹائمز: وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ میری کامیابی میں مجلس وحدت مسلمین کا کلیدی کردار ہے، ہماری جماعت مشکور ہے کہ آپ نے مجھے اور مخدوم جاوید ہاشمی کو بھرپور سپورٹ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین و نومنتخب ممبر قومی اسمبلی مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے۔ جبکہ ان کے علاوہ وفد میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، شبر رضا زیدی، عرفان حیدر اور سخاوت علی ہمراہ تھے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کا شکریہ اد اکرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی میں مجلس وحدت مسلمین کا کلیدی کردار ہے۔ میں اور میری جماعت مجلس وحدت مسلمین کے قائدین اور کارکنوں کی مشکور ہے کہ جنہوں نے مجھے اور مخدوم جاوید ہاشمی کو کامیاب کرایا۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک ملک گیر جماعت ہے، میری کوشش ہوگی کہ ایم ڈبلیو ایم کو ہر میدان میں ساتھ لے کر چلیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری مکمل کوشش ہوگی کہ مظلوم اور غریب طبقے میں پائے جانے استحصال کا خاتمہ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 264331

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/264331/ملتان-ایم-ڈبلیو-کے-وفد-کی-مخدوم-شاہ-محمود-قریشی-سے-ملاقات-جیتنے-پر-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org