1
0
Thursday 16 May 2013 11:21

الیکشن کے دوران سول انتظامیہ اور میڈیا نے میرے خلاف بھرپور کردار ادا کیا، ایئر مارشل سید قیصر

الیکشن کے دوران سول انتظامیہ اور میڈیا نے میرے خلاف بھرپور کردار ادا کیا، ایئر مارشل سید قیصر
اسلام ٹائمز۔ انتخابات کے دوران گورنر خیبر پختونخوا کے اشارے پر مقامی انتظامیہ نے میرے خلاف بھرپور کردار ادا کیا۔ سرکاری اداروں کا رویہ بالکل یکطرفہ رہا۔ سابق ایئر مارشل اور حلقہ این اے37 کے بظاہر ناکام امیدوار سید قیصر حسین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں مجھے اپنے مدمقابل پر بھرپور برتری حاصل تھی، لیکن بعد میں مسجد و منبر سے لیکر انتظامیہ اور میڈیا تک کو میرے خلاف اتنا استعمال کیا گیا کہ جس سے میرے گراف پر کافی اثر پڑا۔ تاہم مجھے پھر بھی یقین تھا کہ میں جیت جاؤنگا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی یقین تھا کہ میرے ساتھ دھاندلی ہوگی۔ لیکن اس حد تک نہیں کہ اس طرح کھلے عام دھاندلی ہوگی کہ میرے حامیوں کو ووٹ ڈالنے سے منع کیا جائے گا یا یہ کہ میرے مدمقابل کھلے عام جعلی ووٹ کاسٹ کرتے رہیں گے اور ان سب پر انتظامیہ خاموشی اختیار کرے گی۔ 

انکا کہنا تھا کہ ہم نے انتظامیہ سے اس سلسلے میں شکایت کی لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے۔ انکو ثبوت دکھائے، لیکن کوئی سننے کو تیار نہیں تھا۔ سابق ایئر مارشل کا کہنا تھا کہ ہمارے ایجنٹس کو مار پیٹنے کے بعد زبردستی نکالا گیا۔ حتی سرکاری عملے، پولنگ آفیسرز وغیرہ کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں۔ ان جیسی سینکڑوں شکایات ہمارے پاس آج بھی جمع ہیں، ہم نے انتظامیہ کے سامنے وہ تمام شکایات پیش کیں لیکن انتظامیہ نے ان پر کوئی توجہ نہیں دی۔ انکا کہنا تھا کہ ہم نے اب اپنی شکایت الیکشن ٹریبیونل میں جمع کروا دی ہے، امید ہے آج اسکا کوئی نتیجہ نکل آئے گا۔
خبر کا کوڈ : 264420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

‏جس‏ ‏نے الیکشن میں دھاندلی‏ ‏کي،‏ ‏اس‏ ‏کے خلاف‏ ‏قانونی کارروائی کي جائے۔
ہماری پیشکش