QR CodeQR Code

انتخابات میں بھرپور حصہ لینے پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے، میر ہزار کھوسو

16 May 2013 19:27

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایران کو گندم برآمد کرنے اور مالدیپ کے ساتھ تعاون کے معاہدے کی منظوری بھی دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر مختلف اداروں اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے کہا ہے کہ بروقت انتخابات جمہوری نظام کی کامیابی ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس نگراں وزیراعظم میر ہزار کھوسو کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، جس میں عام انتخابات کے بعد کی صورتحال بالخصوص انتقال اقتدار سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ کابینہ نے ایران کو گندم برآمد کرنے اور مالدیپ کے ساتھ تعاون کے معاہدے کی منظوری دی۔ کابینہ ارکان نے عام انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد پر الیکشن کمیشن، صوبائی حکومتوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے کہا کہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ نگراں حکومتوں نے مشکلات اور چیلنجز کے باجود انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا۔ بروقت انتخابات جمہوری نظام کی کامیابی ہے اور اب جمہوری انداز میں پرامن انتقال اقتدار بھی ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 264578

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/264578/انتخابات-میں-بھرپور-حصہ-لینے-پر-قوم-مبارکباد-کی-مستحق-ہے-میر-ہزار-کھوسو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org